پاکستان تحریک انصاف ے رہنما سلمان اکرم راجا کے بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ دینے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ علیمہ خان سے بحث کی وجہ سے سلمان اکرم راجہ دلبرداشتہ ہوئے سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان کے درمیان ضمنی انتخابات کے معاملے پربحث ہوئی تھی علیمہ خان نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔سلمان اکرم راجا نے سیاسی کمیٹی کا مؤقف اور ارکان کی رائے سے علیمہ خان کو آگاہ کیا سلمان اکرم راجا نے انہیں بتایا کہ ضمنی انتخابات میں شمولیت کے خلاف ووٹنگ میں 9 اور حق میں 13 نے بات کی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے اس پر سخت ردعمل دیا جس پر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا انہوں نے اپنے ایکس بیان میں ڈھکا ہوا ردعمل بھی دیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلےکا تقاضہ کرتا ہے میری زندگی کھلی کتاب ہے میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں.پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے بحث کی وجہ سے سلمان اکرم راجہ دل برداشتہ ہوئے۔
