علی امین گنڈا پور کی محسن نقوی سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیراعلی آفس آمد پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پوری سپورٹ کریں گے۔ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے.واضح رہے کہ ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے اشیاء خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیا اور گیس ختم ہونے کے بعد ریسٹورنٹ تندور سمیت تمام دکانیں بند ہو گئی ہیں ۔ کرم کے علماء نے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی غلط بیانی کی شدید مذمت کی ہے جس نے بچوں کی اموات کو جھوٹی خبر قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں