بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب سے باہرہوگئے ،یونیورسٹی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی آکسفورڈ کے چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں ۔آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخابات کے لئے عمران خان کو موزوں امیدوار نہیں سمجھا۔ اب وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے اڑتیس امیدواروں کے نام جاری کردیے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی چانسلر کاانتخاب اٹھائیس اکتوبر کو ہوگا.