عمران خان نےپارٹی رہنماؤ ں کو جمعرات تک مذاکرات کا وقت دے دیا

عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی ائی عمران خان کے پاس آئے تھے دونوں رہنماؤں نے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کوآ گاہ کیا.جبکہ بیرسٹر گوہر اور علی امین نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت بھی مانگی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں عمران خان نے انہیں جمعرات تک کا واقت دیا ہے. اگر چوری شدہ مینڈیٹ واپس مل جاتا ہے تو پھر 24نومبر کا احتجاج جشن میں تبدیل ہو جائے گا.علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 24تاریخ اس لئے ملک کے لئے اہم دن ہے.عمران خان نے کہا کہ صرف دو دفعہ قوم کو کال دی ایک کال 8فروری کو دی دوسری اب دے رہا ہوں جیسے اپ 8فروری کو نظریے کے لئے نکلے اب اس نظریے کو بچانے اور ووٹ کو واپس لینے کے لئے نکلنا ہے .عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ غیر ائینی چیز ہے،کہ آپ کا ووٹ چوری ہو جائے.8فروری کو اپ لوگ ایک بہت بڑی نظریاتی پارٹی بن چکے ہیں .عمران خان کا کہنا تھا کہ 1970میں آخری الیکشن نظریاتی بنیاد پر ہوا تھا،اسکے بعد دوسرا نظریاتی الیکشن 8فروری کو ہوا.نظریاتی لوگوں کی جنگ جلدی ختم نہیں ہوتی.عمران خان نے کہا کہ پارٹی کارکنان جمعہ کو آ نا شروع کر دیں پنڈی اسلام اباد کے لوگ اپ کو ویلکم کریں گے.علیمہ خان نے کہا ک بدھ کو توشہ خانہ 2میں ضمانت لگی ہوئی ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ انھیں ضمانت نہ ملےاگرعمران خان ضمانت ملتی ہے تو وہ 24نومبر کا احتجاج لیڈ کریں گے .

اپنا تبصرہ لکھیں