پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سینیٹ میں اعظم سواتی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو نامزد کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کا نام تجویز کیا اور کہا ہے کہ ا موجودہ حالات میں محمود اچکزئی مناسب رہیں گے تاہم حتمی فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اعظم سواتی اور علی ظفر کے ناموں کا جائزہ لے لیں سینیٹ کے لیے اعظم سواتی مناسب رہیں گے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی پر چھوڑ دیا۔عمران خان نے علی بخاری ایڈووکیٹ سے ملاقات میں پارٹی رہنماؤں سے ہدایت کی کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پارٹی 6 سے 7 نام تجویز کرے جائزہ لے کر بتاؤں گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مئی کے مقدمات میں عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
