عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی. بیرسٹر گوہر

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ جبکہ عمران خان نے نے پی ٹی آئی کے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومت کی کمیٹی کو دینے کی بھی اجازت دے دی ہے.بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے۔۔بانی ہی ٹی آئی ن عمران خان نے مزید کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اگر اس کے بعد نہ کروائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈیل کا تاثر بانی پہلے ہی زائل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں