عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا انشا اللہ عمران خان نہیں ٹوٹیں گے نہ ہی عمران خان سمجھوتہ کریں گے، وہ اصول پر قائم رہے، وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں عمران خان نے 27 سال سے پاکستان میں انصاف کے نام پر سیاسی جماعت بناکر تحریک چلائی آج اسی کو انصاف نہیں ملا۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے مایوس نہ ہونا ہم بہت جلد ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے کوئی جرم یا گناہ نہیں کیا۔