عمران خان کا ایک بار پھر ڈیل نہ کرنے کا عزم

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نےایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے اور جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے چاہے ان پر کتنا ہی دباؤ کیوں نہ ڈالا جائے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ اس ملک میں جہاں بھی بربریت اور ناانصافی ہوگی، ہم اس کے خلاف لڑیں گے۔عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کوئی ڈیل نہیں چاہتے اور سچائی اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے قید تنہائی میں ہیں اور مزید جیل میں رہنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وکلاء، کسانوں اور مزدوروں سمیت پوری قوم پر زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی اور عمران خان ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں .عمران خان نے کہا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کر سکتیں جہاں عوام کی آواز نہ سنی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں