عمران خان کو آرمی چیف اور چیف جسٹس سے متعلق بیان کی وضاحت دینا ہوگی: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کو آرمی چیف اور چیف جسٹس سے متعلق کل کے بیان کی وضاحت دینا ہوگی، ورنہ اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ جب جمہوری جماعتیں ایک قدم بڑھاتی ہیں تو ایسا سخت مؤقف کیسے دیا جاتا ہے؟ یہ کون لوگ آپ کے صفوں میں ہیں جو بانی پی ٹی آئی سے ایسے بیانات دلواتے ہیں جن سے آپ کے اور پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آرمی چیف اور چیف جسٹس سے متعلق کل کے بیان کی وضاحت دینا ہوگی، ورنہ اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، پھر پی ٹی آئی والے ہمارے پاس آکر رونا دھونا نہ مچائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ فارم 45 اور 47 کی سازش کررہے ہیں، اس کی بہت بڑی کہانی سامنے آنے والی ہے جب ثبوت سامنے آئیں گے تو یہ عوام کو اپنا منہ بھی نہیں دکھا پائیں گے ، بانی پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں