انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمے کی سماعت ہوئی۔پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا ۔پولیس نے مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ اور عظمیٰ نے کارکنوں کو بھڑکایا جو پولیس پر حملہ آور ہوگئے، جو کچھ ہوا اس میں قریباً تیس پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ سارا کچھ ایک سازش کے تحت ہوا، مزید تفتیش کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی وکلا نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس برآمدگی کا نہیں بلکہ حبس بے جا میں رکھنے کا ہے، عدالتی بیلف کے زریعے دونوں خواتین کو تھانے سے بازیاب کرایا گیا، دونوں خواتین نہتی ہیں ویڈیوز موجود ہیں، دلائل کے بعد جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔