عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈا سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑ پرچڑھتے ہوئے زخمی ہوگئیں جمائمانے جنوبی افریقی دارالحکومت کیپ ٹاؤں کے اسپتال سے پہاڑ پرچڑھنے کے حادثے کے تصایر شیئر کی ہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کی سابقہ گھر والی نے نئے سال موقع پر جنوبی افریقیی شہر کیپ ٹاؤن پہاڑ چڑھتے ہوئے زخمی ہوگئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی لائنز ہیڈ نامی پہاڑی سے واپسی کے دوران جمائما گر گئیں۔ جس سے ان کے ٹخنے اور پاؤں پر زخم آئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ جمائما اپنے2 بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پزیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں تھیں۔ عمران خان کی سابق اہلیہ نے تصاویر اور اسپتال لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ بیساکھیوں کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔