عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے اب لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا بلکہ پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں ۔سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی 2 بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اُن کی سب پر نظر ہے تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے جیل میں رکھا گیا بے شک ساری زندگی جیل میں بھی رکھ لیں نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمراں خان نے کہا ہے پارٹی تیاری کر لے پورے پاکستان میں ایک تحریک کا اعلان کرنے لگے ہیں۔

Imran Khan’s party instructed to prepare for a major movement

اپنا تبصرہ لکھیں