عمران خان کی کال پر یوم سیاہ منا رہے ہیں: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر مسلط کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے . انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی نااہل حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے ۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی میں ملوث حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے ہی تمام مجرم کیفرِ کردار تک پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں