چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر ختم کی گئی ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔