کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے دورانِ تحقیقات اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار گھریلو ملزمہ کی شناخت فرزانہ کوثر عرف مہرین کے نام سے کی گئی جو کہ ایک بنگلے سے 65 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے کراچی سے فرار ہوگئی تھی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمہ نے گھر کے مکینوں کو نشہ آور گرین ٹی پلا کر بے ہوش کر دیا تھا۔ملزمہ کو چند روز قبل فیروزآباد پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ مہرین اسلام آباد کی جیل میں 3 سال گزار چکی ہےقید کے دوران اسے سابق وزیراعظم ن عمران خان ے ایوارڈ دیا تھا ایوارڈ جیل میں سلائی کا کام کرنے پر دیا گیا تھا۔ ملزمہ نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اسلام آباد جیل میں قید کے دوران اسے سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جو اسے جیل میں سلائی اور ہنر مندی کے کاموں میں مہارت پر ملا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمہ مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اس کے خلاف لاہور میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں ملزمہ کے خلاف دسمبر 2024ء میں شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ نے چائے میں نشہ آور دوا پلا کر اہلخانہ کو بےہوش کیا اس کے بعد گھر سے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئی تھی۔اس حوالے سے تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ واردات مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے سے زائد کی تھی تاہم ملزمہ چوری کی واردات میں فیروز آباد تھانے میں چند روز قبل گرفتار ہوئی تھی اطلاع ملنے پر مدعیان وہاں گئے اور اسے شناخت کرلیا جس پر ڈیفنس پولیس نے بھی مقدمے میں ملزمہ کی گرفتار کرلیا ۔ملزمہ فیروز آباد تھانے میں 3 چوریوں کے مقدمات میں بھی گرفتار ہےملزمہ کلفٹن اور گذری میں بھی گھروں میں کروڑوں روپے کی وارداتیں کرچکی ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق مہرین فیروز آباد تھانے میں تین چوریوں کے مقدمات میں پہلے سے گرفتار ہےجبکہ کلفٹن اور گذری کے علاقوں میں بھی وہ گھروں کا صفایا کر چکی ہے جہاں کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔
