عمران کی صحت پر پی ٹی آئی کاظہار تشویش فوری طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے بڑھتے ہوئے شوگر لیول اور دل کی دھڑکن کی بےترتیبی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرے اور اپنی پسند کے ڈاکٹروں کو ان کا معائنہ کرنے کی اجازت دے۔شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کا ان کے پسند کے ڈاکٹروں سے باقاعدہ میڈیکل چیک اَپ کو یقینی بنائے۔جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کو کو جسمانی اور ذہنی طور پر توڑنے کی اسکیم کے تحت تمام سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے عمران خان کی صحت اور تندرستی ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور طبی دیکھ بھال کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو جیل مینوئل کے مطابق ان کے آئینی طور پر لازمی حقوق اور سہولیات دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے بیٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ یہ ان کا بنیادی و قانونی حق ہے۔انہوں نے عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں