ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرز کی سہولت فراہم کر دی ہے۔رمضان المبارک میں لاکرز یا سمارٹ امانت گھر کی سہولت زائرین کو 24 گھنٹے دستیاب ہوگی امانت گھر میں سامان جمع کرانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں سامان لے جانے کی ممانعت ہے جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لاکرز دینے کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت دینا ہےاب اس سہولت سے زائرین اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں گے۔