غزہ میں اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کےدوران گر کر تباہ ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں پیش آیا جس میں 2 فوجی ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوجی کیمپ میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مجموعی طور پر 2 ہلاک اور 8 زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں وہ زخمی فوجی بھی شامل تھا جسے لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر بلایا گیا تھا۔
تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر زیادہ اونچائی سے نہیں گرا لیکن پھر بھی حادثے میں ہیلی کاپٹر کو خاطر خواہ نقصان پہنچا اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔