غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی حملہ. 5 صحافی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ صحافیوں سمیت مزید دس فلسطینی شہیدہوگئےعرب میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں کوریج کرنے والی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صحافی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں 141 میڈیا ورکرز مارے جا چکےِ۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 133 فلسطینی میڈیا ورکرز غزہ میں مارے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب غزہ شہر کے زیتون محلے میں بھی ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ فلسطینی شہید اور بیس دیگر زخمی ہوگئے

اپنا تبصرہ لکھیں