غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اب بھی سیز فائر معاہدہ برقرار ہے.ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیل اور حماس کا سیز فائر معاہدہ اب بھی برقرار ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی طیارے ائیرفورس ون میں صحافیوں سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ممکنہ ذمہ داروں کے حوالے سے بات کی۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور اس سے معاملات کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے کچھ باغیوں کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے تاہم انہیں امید ہے حماس اس میں شامل نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں