غزہ کا مسئلہ حل ہونے کے بہت قریب ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ. حماس کی تصدیق

ی ہیگ میں نیٹو اجلاس کےدوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسمٹ میں گفتگو کرتےہوئےکہا کہ غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیشرفت ہوئی ہے اسٹیو وٹکوف نےمجھے بتایا کہ غزہ کا مسئلہ حل ہونے کے بہت قریب ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ تنازع کے حل کی جانب اہم پیش رفت کا عندیہ دیے جانے کے بعد حماس نے بھی حالیہ گھنٹوں میں مذاکرات میں تیزی آنے کی تصدیق کردی۔حماس کے ایک سینئر رہنما نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات حالیہ گھنٹوں میں تیز ہو گئے ہیں اور ثالثی کرنے والے ممالک کے ساتھ رابطے مسلسل جاری ہیں۔حماس کے ترجمان طاہر النونو نے کہا کہ مصر اور قطر میں موجود ہمارے ثالث بھائیوں کے ساتھ روابط پہلے سے قائم تھے لیکن حالیہ گھنٹوں میں یہ مزید مضبوط اور سرگرم ہو گئے ہیں۔تاہم طاہر النونو نے واضح کیا کہ ابھی تک حماس کو جنگ بندی کے لیے کوئی نئی باضابطہ تجاویز موصول نہیں ہوئیں جبکہ امریکی ثالث بشارة بہبہ کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر پیش رفت جاری ہے۔مصر اور قطر گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

The Gaza problem is very close to being resolved. Donald Trump. Hamas confirms

اپنا تبصرہ لکھیں