کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے، انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔پوپ لیو نے اسرائیل اور حماس سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔
