فرانس کی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ لیکن تاریخی حقِ موت کے بل کو ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ اب وہ افراد جو شدید، لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں اور ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں، وہ قانونی طور پر طبی مدد سے اپنی زندگی ختم کرنے کی درخواست دے سکیں گے۔قانون کے مطابق، ایسے مریض جو 18 سال سے زائد عمر کے ہوں فرانس کے شہری یا مستقل رہائشی ہوں اور ناقابل برداشت اور لاعلاج بیماری کے آخری مرحلے میں ہوں وہ درخواست دے سکیں گے۔ اس عمل میں کئی حفاظتی شرائط شامل ہیں جیسے رضاکارانہ درخواست میڈیکل ٹیم کی منظوری اور نظر ثانی کی مدت شامل ہیں ۔فرانسیسی نیشنل اسمبلی میں یہ بل 305 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ 199 ارکان نے مخالفت کی.اب یہ بل فرانسیسی سینیٹ میں بحث کے لیے جائے گا، تاہم نیشنل اسمبلی کے پاس اختلاف کی صورت میں آخری فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔
