فردو ایٹمی پلانٹ کے نقصانات کا اندازہ لگانا فی الحال ممکن نہیں ہے.عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ فردو ایٹمی پلانٹ کو زیر زمین پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانا فی الحال ناممکن ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بتایا کہ امریکی حملے میں اصفہان نیوکلیئرکمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کونشانہ بنایاگیا ان سرنگوں کو افزودہ مواد کے اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے نطنزکےمقام پر نیوکلیئرپلانٹ کونشانہ بنایا گیا ایران نے بتایا ہے تینوں مقامات پر تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں مقامات پرآف سائٹ تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا امریکی حملے میں جوہری تنصیبات کے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا۔ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکی حملے سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات کوخالی کرایاگیا تھا نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو تابکاری کاباعث بنے۔

It is not currently possible to estimate the damage to the Fordow nuclear plant. International Atomic Energy Agency

اپنا تبصرہ لکھیں