فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس کو دوسری بیوی نے سنبھالا ہوا ہے. فوٹوگرافر کا دعویٰ

فوٹوگرافر عمر سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس کو ان کی مبینہ دوسری بیوی مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں۔عمر سعید کے مطابق پروڈکشن ہاؤس میں صرف کی ہی مرضی چلتی ہے۔سوشل میڈیا پر عمر سعید کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے.ان کے بقول وہ جسے پسند نہیں کرتیں وہ منظر سے غائب ہو جاتا ہے وہ پروڈکشن ہاؤس کی ملکہ ہیں اور تمام اختیارات انہی کے پاس ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑے بڑے ہدایتکار جن کے کئی سپر ہٹ ڈرامے ہیں ان کی بھی ان خاتون سے نہیں بنتی۔اس سے قبل 12 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک 9 ماہ پرانی پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے اور اسے کافی عرصے سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔دوسری شادی کی ان افواہوں پر فہد مصطفیٰ یا ان کے قریبی ذرائع نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے تاہم اب عمر سعید کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے اگرچہ یہ واضح نہیں کہ انٹرویو کب کا ہے۔

فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس کو دوسری بیوی نے سنبھالا ہوا ہے. فوٹوگرافر کا دعویٰ

اپنا تبصرہ لکھیں