فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے: عمران خان

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل کے اندر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کے خلاف سنائے گئے حالیہ فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور اس فیصلے سے مقدمے میں انصاف اور غیرجانبداری کا فقدان واضح دکھائی دے رہا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری عمران خان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کیس سے نہ تو کوئی فائدہ ہوا اور نہ ہی حکومت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔عمران خان نے اپنے خلاف اقدامات کے پیچھے نام لیے بغیر کہا کہ ان کے خلاف کارروائیوں کے پیچھے ایک ڈکٹیٹر موجود ہے۔ انھوں نے پیغام میں کہا کہ جو اس آمر کے مخالف ہیں انھیں سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ وہ کسی رعایت ملنے کے خواہش مند نہیں اور تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے اپنے بیان میں اپنی ا ہلیہ بشری بی بی کو سزا ملنے کے حوالے سے کہا کہ ان کی بیوی ایک گھریلو خاتون ہیں اور سیاست میں ملوث نہیں تاہم ان کے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے اور انھیں پھنسایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں