بلوچستان کے ضلع خضدار میں افسوسناک دہشت گرد حملے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب مؤخر کردی گئی۔فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہونا تھی، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جانے تھے۔ذرائع کا کہنا کہ تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے، جہاں وہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں گے۔خضدار حملے کے بعد سکیورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ بلوچستان میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
