قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا.صدر ٹرمپ کا حکم نامہ جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو سلامتی کی ضمانت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ اب اگر کسی ملک نے قطر پر حملہ کیا تو جواب امریکا دے گا اب قطر پر ہونے والا کوئی بھی حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا قطر پر کسی بھی حملے کو امریکا کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا قطر پر دوبارہ کسی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا اختیار ہوگا.حکم نامے میں کہا گیا ہے امریکااپنے اور قطر کے مفادات کے دفاع کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی حملے کی صورت میں امریکا دفاع اور امن و استحکام کی بحالی کیلئے عسکری، معاشی اور سفارتی اقدام کرے گا۔29 ستمبر کو جاری ہونے والا یہ ایگزیکٹو آرڈر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے چند ہفتے قبل قطر پر فضائی حملے کیے تھے جن میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ یروشلم سے ہونے والے ان حملوں کی قطر اور امریکا دونوں نے مذمت کی تھی۔امریکی صدر نے کہا کہ بیرونی خطرات کے پیشِ نظر امریکا قطر کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اب قطر پر ہونے والا کوئی بھی حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا۔

قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا.صدر ٹرمپ کا حکم نامہ جاری

اپنا تبصرہ لکھیں