قطر کا امریکی صدر کے لیے پرتعیش ایئر فورس ون کا تحفہ.صدر ٹرمپ کا خیرمقدم

قطر امریکی صدر کو بوئنگ 747 طیارے کا تحفہ دے گا صدر ٹرمپ نے قطر سے ملنے والا تحفہ لینے کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نے اس طیارے کواڑتا ہوا محل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطری شاہی خاندان کی طرف سے تحفے میں دیا گیا یہ بوئنگ 747-8 جمبو جیٹ ممکنہ طور پر امریکی حکومت کو اب تک ملنے والا سب سے مہنگا تحفہ ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ 747 طیارے کی قمیت 40 کروڑ ڈالر ہےیہ امریکا کو ملنے والا تاریخ کا مہنگا ترین تحفہ ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاامریکا کا صدارتی طیارہ چالیس برس پرانا ہے قطر مفت میں طیارہ دے رہا ہے تو اسے لے لیں گےطیارے کو ایئرفورس 1 کے طور پر استعمال کریں گے.واضح رہے کہ امریکی صدور کے لیے تحائف سے متعلق سخت قوانین موجود ہیں۔ امریکی آئین میں موجود ایمولومنٹس کلاز کے تحت سرکاری عہدیداروں کو کسی بھی بادشاہ، شہزادے یا غیر ملکی ریاست سے تحفے قبول کرنے سے روکا گیا ہے۔ تاہم ٹرمپ اس قانون سے بچنے کے لیے یہ طیارہ صدارت چھوڑنے کے بعد اپنی صدارتی لائبریری کے حوالے کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر تصدیق کرتے ہوئے ان لوگوں پر تنقید کی جو کہہ رہے ہیں کہ واشنگٹن کو اس 747 بوئنگ طیارے کی قیمت اداکرنی چاہیے جو امریکا کو بغیر کسی قیمت کے ایئر فورس ون کے طو ر پر وصول کرے گا تحفے کو قبول کرنے کے معاملے پر سیاسی حلقوں کے دونوں جانب سے اخلاقی سوالات اٹھائے گئے ہیں کیوں کہ یہ حکومتی کرپشن روکنے کے لیے وضع کردہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی محسوس ہوتا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Qatar gifts luxurious Air Force One to US President. President Trump welcomed

اپنا تبصرہ لکھیں