اسرائیلی بینجمن نیتن یاہو نے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی۔ ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز پوسٹ کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل 11 ستمبر میں ہے اور اس دن اسلامی دہشت گردوں نے امریکی سرزمین پر تاریخ کی بدترین درندگی کا مظاہرہ کی ہمارا بھی ایک 11ستمبر ہے ہمیں 7 اکتوبر یاد ہے اس دن اسلامی دہشت گردوں نے ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے خلاف بدترین درندگی کا مظاہرہ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ہم نے انہیں خطوط پر عمل کرتے ہوئے 7 اکتوبر کے قتل و غارت میں ملوث دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز کو قطر میں نشانہ بنایا جو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دیتا ہے انہیں ٹھکانے فراہم کرتا ہے حماس کو سرمایہ فراہم کرتا ہے اس کے دہشت گرد سربراہان کو پرتعیش محلات فراہم کرتا ہے وہ انہیں سب کچھ مہیا کرتا ہے.اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ حماس رہنماؤں کو نکالو یا ہم خود نمٹیں گے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ قطر پر مزید حملے ہو سکتے ہیں دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک خود اقدام کریں ورنہ اسرائیل کرے گا قطر حماس رہنماؤں کو نکالے یا انصاف کے کٹہرے میں لائے قطر نے مذاکرات میں وقت ضائع کیا اب کارروائی کا وقت ہے۔
