لاس اینجلس میں آتش زدگی :وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے والی ٹیم میں پچھتر افراد شامل ہوں گے۔ آگ لگنے اور اس سے ہونے والی تباہی سے متعلق مختلف سوالات نے جنم لیا ہے جن کاجواب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ امریکہ کے وفاقی ادارہ برائے الکوحل ٹوبیکو اینڈ فائرآرمز کے عہدیدار جوس میڈینا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ آگ کی تحقیقات کرنے والے ماہرین، کیمیا دان، الیکٹرک انجینئرز اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے آگ سے سب سے زیادہ متاثرہ دو مقامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں