لاس اینجلس میں آگ کے باعث آسکرایوارڈزکیلئے نامزدگیوں کی تقریب دوسری بارملتوی کردی گئی۔فلمی صنعت کے سب سے بڑے ایوارڈزکی نامزدگیوں کی تقریب اب تئیس جنوری دوہزار پچیس کوہوگی، اس سے پہلے تقریب انیس جنوری کو کرانے کااعلان کیا گیا تھا۔آسکرایوارڈز کے منتظمین نے نامزدگیوں کے لیے ووٹنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا. اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب دس مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔پچھلے سال آسکر ایوارڈز کے لئے حتمی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان تئیس جنوری دوہزار چوبیس کو کیا گیا تھا۔