امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میئر لاس اینجلس کا کہنا ہے کہ رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔احتجاج میں شدت آنے کے بعد لاس اینجلس کے مرکزی علاقے کے کچھ حصے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ کر کے خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا.میئر کیرن باس کے مطابق امکان ہے کہ یہ اگلے چند دنوں تک جاری رہے گا۔مئیر کیرن باس نے یہ اقدام مسلسل چار راتوں سے جاری ہنگامہ خیز مظاہروں کے بعد کیا ہے۔کئی مقامات پرمظاہرین کی نیشنل گارڈز اورپولیس سے جھڑپیں ہوئیں درجنوں افرادکوگرفتارکرلیا گیا صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ لاس اینجلس میں بیرونی عناصرامریکی خودمختاری پرحملہ آور ہیں امن کے قیام تک میرینز اور نیشنل گارڈز لاس اینجلس میں موجود رہیں گے۔حکام نے بتایا کہ مظاہروں کے دوران 23 کاروباروں میں لوٹ مار کی گئی مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 2100 کر دی گئی ہے۔
