امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ٹیسلا کی گاڑی میں دھماکہ ہوگیا جس میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ریاست نیواڈا کے حکام کے مطابق لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں موجود آتشبازی کے سامان میں آگ لگی اور پھر دھماکہ ہوا ۔واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص سائبر ٹرک کے اندر موجود تھا جب کہ قریب موجود سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے بدھ کی دوپہر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اب تصدیق ہو چکی ہے کہ گاڑی میں دھماکہ اس میں موجود بڑی مقدار میں آتش بازی کے سامان میں ہوا ہے یا اس کے نیچے بم نصب تھا۔ٹیسلا کے تمام اعلیٰ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔