لاھور میں قتل کا معاوضہ عمرے کے صرف دو ٹکٹ

لاھور میں مکان کے تنازع پر ہم زلف نے شوٹر سے قتل کروایا. قتل شوٹر نے صرف 2 عمرے کے ٹکٹس کے عوض کیا یکم جنوری کو سبزہ زار میں قتل کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوٹر عثمان کو گرفتار کرلیا .لاہور پولیس کے مطابق مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے شوٹر سے قتل کروایا قتل کی واردات مکان کے تنازع پر ہوئی شوٹر کو مقتول کے موبائل فون پر آنے والی موبائل فون کال سے ٹریس کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا کرائے کا قاتل مقتول کے ہم زلف کے ساتھ جائے وقوع تک آیا، واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں