لاہورمیں رشوت کے ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑا . پولیس اہلکارمعطل

لاہور کے تھانے کے ڈیوٹی افسر سمیت تین اہلکار رشوت کے صرف ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑ پڑے۔ تھانہ گڑھی شاہو کے اہلکاروں نے ناکے پر ایک رکشہ سوار کو روکا اور اس سے ایک ہزار روپے رشوت لے لی۔جب معاملہ ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچا تو اس نے بھی اہلکاروں سے حصہ مانگا جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔ یہ واقعہ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

A fight broke out in Lahore over the distribution of a bribe of Rs. 1,000. Police officer suspended.

اپنا تبصرہ لکھیں