پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کردی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا.سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش کا اڑتالیس گھنٹے والا نوٹم واپس لے لیا۔ لاہور او کراچی کی فضائی حدود ہوائی جہازوں کےلیے کھول دی گئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظرمسافر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں سے متعلق حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے
