لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی

پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کے روٹس جے 186، 165، 139 فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال ہے ہے، اسلام آباد آنیوالی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور فضائی حدود کے روٹس آپریشنل وجوہات کے باعث 24 گھنٹے کیلئے بند کیے گئے ہیں۔

Lahore Airport airspace closed once again

اپنا تبصرہ لکھیں