لاہور میں خاتون نے دوران چیکنگ لیڈی کانسٹیبل کے سر پر بوتل دے ماری

لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔ملزمہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔پولیس کےمطابق محمود بوٹی ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشکوک کار کو روکا جس پر خاتون سمیرا کار سواروں سے لفٹ لیکر لاہور سے باہر جا رہی تھی دوران چیکنگ تلخ کلامی پر ملزمہ نے لیڈی کانسٹیبل رباب کے سر پر بوتل ماردی جس سے خاتون اہلکار کا سر پھٹ گیا ۔پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور میں خاتون نے دوران چیکنگ لیڈی کانسٹیبل کے سر پر بوتل دے ماری

اپنا تبصرہ لکھیں