لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کا قتل، شوہر گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔نیوز ویلی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ آیت مریم کی بہن زینب جب اس سے ملنے پہنچی تو محلے داروں کی موجودگی کے دوران گھر کے اندر جا کر دیکھا تو آیت مریم بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی۔ نواب ٹاؤن پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔تفتیشی حکام کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول کا حصہ تھے۔ملزم سے تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔

TikToker Ayat Maryam murdered in Lahore, husband arrested

اپنا تبصرہ لکھیں