لاہور میں ڈمپر کی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔جاں بحق افرادمیں10سال کی حافظہ اور12سال کی آئمہ شامل ہیں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت داؤد اوررفاقت کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ چار افراد ڈمپر کے نیچے پھنس گئے تھے جنہیں بڑی محنت کے بعد باہر نکالا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

5 killed as dumper hits rickshaws and motorcycles in Lahore

اپنا تبصرہ لکھیں