ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکرپر لندن میں سکھ مظا ہرین کی حملے کی کوشش کی اور ہندہستانی پرچم کو پھاڑ دیا خالصتانی انتہا پسندوں نے ان پر اس وقت حملے کی کوشیش کی جب وہ چٹھم ہاؤس میں ایک مباحثے سے نکل رہے تھے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو جے شنکر کی گاڑی کی طرف دوڑتے ہوئے اور لندن پولیس افسران کی موجودگی میں ہندوستانی قومی پرچم کو پھاڑتے ہوئے دکھایا گیا مظاہرین نے ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی وزیر خارجہ کو روکنے کی کوشیش کی . اس موقع پر پولیس بھی موجود تھی بھارتی میدیا کے مطابق پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی یہ احتجاج جے شنکر کے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران ہوا اس دورے کا مقصد ہندوستان اور برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے. دورہ برطانیہ کے دوران وہ برطانوی خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ اہم جیو پولیٹیکل مسائل، سیکورٹی تعاون اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں پر تبادلہ خیال کریں گے برطانیہ میں اپنی مصروفیات کے بعد، جے شنکر آئرلینڈ جائیں گے جہاں وہ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن ہیرس سے ملاقات کریں گے اور ہندوستانی باشندوں سے بھی ملاقات کریں گے بھارتی میڈیا کے مطابق بیرون ملک ہندوستانی سفارت کاروں پر اس طرح کے حملے سےسیکورٹی خدشات پیدا ہو رہے ہیں .خاص طور پر ان خطوں میں جہاں خالصتانی کے حامی مظاہرے کثرت ہو رہے ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران پولیس کی عدم مداخلت کا برطانیہ میں غیر ملکی معززین کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے 