لندن کی جیل میں سارہ شریف کے قاتل باپ پر قیدیوں کا حملہ

برطانیہ میں سارہ شریف کے قاتل والد کو بیل ماش جیل میں حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی جیل میں دو قیدیوں نے سارہ شریف کے والد پر گھات لگا کر حملہ کیا حملہ آوروں نے تیز دھار کین کے ڈھکن سے گردن اور چہرے کو شدید زخمی کردیا. سارہ شریف کے قاتل والد پر 2 ساتھی قیدیوں نے ٹونا مچھلی کے ٹن کے ڈبے کے ڈھکن سے اس کے گلے پر وار کیے۔ جیل کے سیکورٹی حملے نے موقع پر پہنچ کر عرفان شریف کو قیدیوں کے مزید تشدد سے بچایا۔عرفان شریف کو اسپتال میں چہرے اور گردن پر ٹانکے آئے ہیں پاکستانی نژاد برطانوی شہری عرفان شریف کو اپنی بیٹی سارا کے قتل کے جرم میں دو ہفتے قبل ہی چالیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں