ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روک دیا گیا ہے.بیرسٹر ڈاکٹر سیف کےمطابق ڈپٹی کمشنر کو علیزئی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کےمطابق ڈپٹی کمشنر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کے لئے بندوبست کیا جارہا ہے.آخری اطلاعات تک اپر کرم میں بگن اور علی زئی کے درمیانی علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے .فائرنگ کے واقعے میں ایف سی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے کے لیے راستے کلیئر کرانے بگن گئے تھے۔