خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس، ایف سی پر حملے اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے علاوہ 2 ایف سی اہلکار زخمی ہیں . واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایف سی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔علاقے میں صلح کروانے اور سڑکیں بحال کروانے کے لیے جانے والے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود بھی زخمی جنہیں تحصیل علی زئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بگن کے علاقے میں مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے کے لیے راستے کلیئر کرانے بگن گئے تھے۔اضح رہے کہ دو روز قبل ہی خیبر پختونخوا کی حکومت اور مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین میں امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days