لہسن قدرتی طور پر بے شمار فوائد سے مالا مال ہے جس میں میں فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیئم جیسے غذائی اجزا بھرپور ہوتے ہیں.لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاسکتا ہے مثلاً نمونیا، برونکائٹس، دمہ اور کالی کھانسی کو روکنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق صبح نہار منہہ لہسن کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے. اسی طرح ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کچا لہسن کھا کر خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرسکتے ہیں.ماہرین کےمطابق لہسن جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کرتا ہے، اگر لہسن کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتا ہے اور یہ کینسر کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، اگر لہسن کو تھوڑا سا بھون کر کھایا جائے تو یہ وائرل بیکٹیریل انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔