لیاری کراچی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم

کراچی میں لیاری علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی مقامی افراد اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے 6 افراد کو ملبے سے نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 1 زخمی کی حالت تشویش ناک ہے . زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ملبے میں دیگر افراد کی ہونے کے شبے میں مزید لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں کئی خاندان مقیم تھے اور گرنے سے قبل عمارت کی حالت خستہ تھی۔ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی مدد سے متاثرین کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔لیاری کی تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں اور بھاری مشینری کی جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث مقامی افراد اور فلاحی امدادی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو ملبے سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Five-storey building collapses in Lyari, Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں