مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک کو فیس بک کے لئے خطرہ قرار دےدیا

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے تسلیم کیا ہے کہ ٹک ٹاک کی کامیابی ان کی کمپنی کے لیے خطرہ ہے۔گزشتہ دنوں امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت کے دوران مارک زکربرگ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے باعث ہماری کمپنی کی شرح نمو ڈرامائی حد تک سست ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کی موجودگی 2018 سے میٹا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیٹ ڈانس کی ایپ ہماری اولین ترجیح ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بہت بڑا مسابقتی خطرہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک کی مقبولیت سے میٹا پر براہ راست اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک اس وقت تیزی سے ابھرنا شروع ہوئی جب بائیٹ ڈانس نے 2017 میں میوزیکلی نامی ایپ کو خریدا اور اسے 2018 میں ٹک ٹاک کے ساتھ ملا دیا۔ دوسری جانب فیس بک کی جانب سے ایسے نئے فیچرز کو متعارف کرایا جا رہا ہے جن کو ماضی میں فیس بک سے نکال دیا گیا تھا تاکہ صارفین کے درمیان باہمی رابطوں کا عمل مضبوط ہوسکے۔

TikTok is a threat to Facebook. Mark Zuckerberg

اپنا تبصرہ لکھیں