ماہ رنگ بلوچ سمیت 6 افراد کے پولیس ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع

کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد علی مبین نے بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر 5 افراد کے پولیس ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع کر دی .ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبرگ بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غفار بلوچ کو 15 روزہ ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عدالت سے ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع کی درخواست کی۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد اے ٹی سی کے جج نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں 20 دن کی توسیع کر دی عدالتی کارروائی کے بعد پولیس نے ملزمان کو دوبارہ تھانے منتقل کر دیا۔ڈاکٹر ماہ رنگ کی نمائندگی کرنے والے وکیل ایڈووکیٹ اسرار جتک نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف سول لائنز اور بریوری روڈ تھانوں میں 3 مقدمات درج ہیں

Police remand of 6 people including Mahrang Baloch extended for 20 days

اپنا تبصرہ لکھیں