پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دوسرا اور جوابی خط لکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ پھر دہرادیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا ہے جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لینے کے فیصلے کو مسترد کیا۔خط میں متنازع ریفری کے خلاف آئی انکوائری ڈرامہ قرار دے دیا پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کا اینڈی کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ ہی نہیں تھا برائے نام انکوائری میں واقعہ کے کسی گواہ سے رابطہ نہیں کیا گیا اینڈی ہاتھ نہ ملانے کا پیغام دے کر سیاست میں ملوث ہوئے۔دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ہونے والے میچ پر شکوک شبہات کے سائے منڈلا رہے ہیں تاحال فیصلہ ہونا باقی ہے کہ پاکستان یو اے ای کیخلاف میچ کھیلے گا یا نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز قومی ٹیم کی یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس کو منسوخ کردی تھی تاہم کھلاڑیوں نے معمول کے مطابق پریکٹس سیشن مکمل کیا تھا اور یو اے ای کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کی تھی۔پاکستان نے آج میچ کا بائیکاٹ کیا تو یو اے ای کو پوائنٹس مل جائیں گے اور وہ سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ جبکہ پاکستان میچ کھیلا تو جیت کی صورت میں سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گا جہاں بھارت سے ایک اور میچ شیڈول ہے۔
